سردار شہزاد ایڈووکیٹ مرحوم
ھم تمھیں بھو لےُ نہیں.....جنڈالین
قوموں وعلاقوں کی عزت وھاں بسنے والےُ لوگوں کے اچھے اخلاق ,اعلیٰ کردار , سیاسی بصیرت , تعلیمی شعور , معاشرتی اداب اور سماجی خدمات کے اعلیٰ اوصاف وصفات کی وجہ سے ھوتی ہے_
گاوںُ جنڈالی بھی اپنے عظیم شہداُ کی لازوال قربانیوں , اور اپنے قابلِِ فخر بزرگوں کی گراں قدر سیاسی وسماجی خدمات اور اُن کی شرافت وصداقت کے حوالے سے پورے آذادکشمیر میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے_
جنڈالی کی اِن اعلیٰ اوصاف کی حامل قابلِ ِفخر شخصیتوں میں سے ایک نام سردار شہزاد ایڈووکیٹ کا بھی ہے..جو نہ صرف گاوُں جنڈالی بلکہ پورے آذادکشمیر میں سیاسی وسماجی خدمات کےحوالےُ سے اپناایک ممتاز مقام رکھتےتھے.
اُن کا شمار غازیِ ِ ملت سردار ابراھیم خان صاحب کے انتہاہی با اعتماد اور قریب ترین سیاسی جانشینوں میں ھو تا تھا...اُن کی شخصیت بڑی پُروقار و سحر انگیز تھی..فن ِخطابت میں بھی اُن کا بڑا مقام تھا.
جنڈالی کی بد قسمتی کے ذندگی نے اُن کو مزید مہلت نہ دی ورنہ وہ آج آذاد کشمیر کی سیاست میں کلیدی کردار ادا کر رھے ھوتے...
اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرماےُ اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلی وارفعٰ مقام عطا فرماےُ.آمین..
No comments:
Post a Comment